ETV Bharat / state

Mufti Sheikh Dawood Nadwi روزہ صرف بھوکا رہنے کا نام نہیں، مفتی شیخ داؤد ندوی - مفتی شیخ داؤد ندوی

ضلع یادگیرکے شورا پور کے تماپور کے مفتی شیخ داؤد ندوی نے رمضان کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روزہ ہر مسلمان پر فرض ہے۔ روزہ صرف بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں ہے بلکہ اللہ کے حکم پر اللہ کی خوشنودی کے لیے جائز چیزوں کو بھی ترک کرنے کا نام روزہ ہے۔ اس کے لیے لوگوں کو اللہ کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ Mufti Sheikh Dawood Nadwi

روزہ صرف بھوکا رہنے کا نام نہیں: مفتی شیخ داؤد ندوی

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 2:16 PM IST

روزہ صرف بھوکا رہنے کا نام نہیں: مفتی شیخ داؤد ندوی

بیدر: مفتی شیخ داؤد ندوی نے رمضان کی اہمیت اور اس کے فضائل و برکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان برکت والا مہینہ ہے۔ اس کے لیے ہم مسلمانوں کو پوری تیاری کے ساتھ اس کا استقبال کرنا چاہیے، کیونکہ اس مہینے میں ہم جتنی عبادت کریں گے اس سے اتنی خوشی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عبادت کی نیت سے صبحِ صادق سے غروب آفتاب تک کھانے پینے اور جماع سے رُکے رہنے کا نام روزہ ہے، چونکہ خواہشاتِ نفس پرقابو پانے سے قوتِ روحانی کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔ روزہ سے جہاں روح کو طاقت ملتی ہے۔ وہیں اس سے جسم کی بھی اصلاح ہوتی ہے کیوں کہ اکثر بیماریاں معدہ کی خرابی کی بنا پر پیدا ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Maulana Qari Syed Shamsuddin Message: اولاد کی اچھی تربیت ماں باپ کی ذمہ داری، مولانا قاری سید شمس الدین اشاعتی

ان کا کہنا ہے کہ روزہ کے دوران پیٹ کو خالی رکھا جاتا ہے۔ اس سے جسم کو کافی فائدہ پہنچتا ہے۔انسان بہت سے امراض سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ روزہ کا ایک اہم فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعہ سے آدمی کے اندر صبر و استقامت پیدا ہوتی ہے۔ مفتی شیخ داؤد نے مزید کہا کہ حالت روزہ میں جو سب سے اہم کام یہ کرنا ہے کہ ہمیں اپنی زبان کو قابو میں رکھنا ہے۔ وہ روزہ دار ہی نہیں ہیں جو روزہ رکھ کر دوسروں کی برائی اور غیبت کرتا رہے۔ اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ روزہ دار دن بھر سو جاتے ہیں ٹی وی دیکھتے ہیں موبائل کا استعمال کرتے ہیں ۔غیر ضروری باتوں اور گفتگو میں مصروف رہتے ہیں جب کہ ماہ رمضان کا ایک ایک لمحہ ایک ایک دن قیمتی اور نایاب ہے ماہ رمضان کے دن اور رات اور حالت روزہ میں قرآن کی تلاوت، نمازوں کی ادائیگی ،اللہ سے توبہ، خیر خیرات جیسے اعمال کے ذریعہ رمضان کا مہینہ گزاریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.