اس موقع پر سیاست ادبی سرکل کے صدر اختر رحمان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر بیدر میں ہر ماہ اس طرح کے ادبی نشست کا انعقاد ان کے والد قیصر رحمان کے نام کو قائم رکھنے اور نئی نسل کو ادب سے جوڑنے کے لیے سیاست ادبی سرکل کے تحت اجلاس منعقد کیے جاتے رہیں گے۔
معروف شاعر یوسف رحیم نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہوتے رہنے چاہیے اس سے نئی نسل کی آبیاری ہوتی رہے گی اور نئی نسل کو ادب اور سماجیات کا درس ملتا رہے گا۔
یوسف رحیم نے سیاست ادبی سرکل کے صدر و دیگر ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس سلسلے کو برقرار رکھنے کی گزارش کی ۔