ETV Bharat / state

کرناٹک میں مانسون کی آمد، کئی علاقوں میں بارش - محکمہ موسمیات

کرناٹک میں جنوب مغرب مانسون داخل ہونے کے بعد ساحلی اور دیگر علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Monsoon enters Karnataka with widespread rain
کرناٹک میں مانسون کی آمد، کئی علاقوں میں بارش
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 4:46 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران ساحلی علاقوں کے علاوہ کرناٹک کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر منیٹرنگ سنٹر کے ڈائرکٹر سرینواس ریڈی نے بتایا کہ جنوب مغرب مانسون کیرالا ریاست میں داخل ہوگیا جبکہ ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

سرینواس ریڈی نے بتایا کہ مانسون وقت مقررہ پر پہنچ چکا ہے لیکن اس کی پیشرفت میں دو تا تین دن درکار ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں مانسون 8 جون کے بعد پہنچے گا۔ انہوں نے اس سال ریاست میں بارش معمول کے مطابق رہنے کی امید ظاہر کی۔

مقامی میٹرولوجیکل آفیسر کے مطابق کروار میں جمعرات کو 15 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کنڈاپور اور شیواموگا میں 11 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.