اس سلسلے میں سماجی تنظیمیں اکھیلا کرناٹک محمدیئرہ کنڑا ویدیکے، فلاح دارین اور الفیض کے ذمہ داران نے "کنڑا ڈیویلوپمینٹ اتھارٹی" کے چیئرمین ٹی ایس ناگابھرن کو یادداشت پیش کرکے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کی تمام مساجد و مدارس میں "کنڑا" زبان کو سکھانے کا اہتمام کیا جائے اور ساتھ ہی "کنڑا کے کلچر اور تاریخ" کے متعلق بھی بیداری پیدا کی جائے۔
کنڑا ڈیویلوپمینٹ اتھارٹی کے چیئرمین ٹی ایس ناگابھرن نے تنظیموں کے ذمہ داروں کو تیقن دلایا کہ کوویڈ 19 کے فوری بعد اس موضوع پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
مسجد طحہ، فلاح دارین اور الفیض این. جی. اوز میں گزشتہ کئی سالوں سے "کنڑا کلیکا کیندرہ" کے تحت کنڑا زبان کے کلاسز چلائے جارہے ہیں، اس موقع پر ان این. جی. اوز کے ذمہ داران نے مقامی زبان کو سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔