ETV Bharat / state

'مودی حکومت کسانوں کو غلام بنانا چاہتی ہے' - اردو نیوز گلبرگہ

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں مرکز کے نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف خواتین تنظیم اور دیگر تنظیموں کی جانب سے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے کا آج ساتواں دن ہے۔

'مودی حکومت کسانوں کو غلام بنانا چاہتی ہے'

author img

By

Published : Dec 22, 2020, 2:06 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں مرکزی و ریاستی بی جے پی حکومت کے خلاف جگت سرکل میں پچھلے سات دنوں سے مسلسل اکھل بھارت خواتین تنظیم اور دیگر تنظیمیں احتجاج کررہی ہیں۔

'مودی حکومت کسانوں کو غلام بنانا چاہتی ہے'

اس موقع پر سماجی کارکن کے نیلا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں۔ زراعت ہی ملک کے سرمائے کا ذریعہ ہوتا ہے لیکن مرکزی حکومت نے زراعت کے خلاف تین نئے قوانین کو ملک میں نافذ کرکے ریڑھ کی ہڈی کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔

ملک بھر میں کئی دنوں سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے مگر مودی حکومت نے اب تک کسانوں کے مسئلہ کو حل نہیں کیا۔ ملک بھر میں اب مودی حکومت کے خلاف انقلاب شروع ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مودی جی صرف امبانی اور آر ایس ایس کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انھیں ملک کے کسان، مزدور اور غریبوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ ملک کے الگ الگ ریاستوں کے کسان دہلی میں احتجاجی دھرنے میں شامل ہونے کے لیے جمع ہورہے ہیں۔ کسان اپنے حقوق کے لئے مرکزی حکومت کے خلاف اپنی آواز کو بلند کر رہا ہے۔ بی جے پی حکومت کی سچائی اب عوام کے سامنے آگئی ہے۔ مرکزی حکومت کسانوں کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کر رہی ہے مگر ملک کا کسان ہمیشہ آزاد تھا اور آزاد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:'انسانی خدمت کرتے جائیں دلوں کو جیتے جائیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.