ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گلبرگہ کے سابق کوڑا چیئرمین اصغر چِلبِل نے بتایا کہ مودی حکومت نے جو عوام سے وعدے کئے تھے وہ اس کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئےہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'نریندر مودی حکومت کو ایک برس مکمل ہوچکے ہیں لیکن ایک مخصوص طبقہ کو ہی نشانہ بنانے میں مصروف ہے کبھی سی اے اے، این آرسی پر سیاست کی گئی تو کبھی بابری مسجد کے نام پر سیاست کھئیل کھیلا گیا۔
اس دوران فرحان ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین عبدالحمید نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اپنے ایک سال کے دور میں صرف نفرت کی سیاست کی ہے، ملک میں ترقیاتی کام کرنے کے بجائے جموں و کشمیر کے مسئلے کو ہندو مسلم کا معاملہ بنا کر پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ملک میں منموہن سنگھ کی حکومت کے بعد ابھی تک جی ڈی پی بھی میں اضافہ نہیں ہوا۔
ایس ڈی ٹی یو ٹریڈرس کے ریاستی صدر عبدالرحیم پٹیل نے بتایا کہ مرکزی حکومت ملک میں عوام کے لیے کام نہیں کر رہی ہے صرف آر ایس ایس کے نظریات پر کام کر رہی ہے۔
اس دوران ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر مبین احمد نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اپنے ایک سال میں صرف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، ملک میں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے طلباء کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ان پر زبردستی پولیس کے جانب لاٹھی چلائی گئی۔