ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں: پونچھ اور گھروٹا میں ہتھار اور دھماکہ خیز مواد برآمد - weapons seized in JK

جموں میں دو مقامات پر بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ بعد ازاں دھماکہ خیز مواد تباہ کر دیا گیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

پونچھ میں ضبط کیے گئے گرینیڈ
پونچھ میں ضبط کیے گئے گرینیڈ (ANI)

جموں: جموں و کشمیر میں دو مختلف مقامات سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ان دونوں معاملات کی جانچ جاری ہے۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر جموں و کشمیر میں حفاظتی انتظامات سخت ہیں۔

جانکاری کے مطابق جموں کے گھروٹا علاقے میں پولیس اور فوج کی گشتی ٹیم کو سڑک کے کنارے ایک مشکوک چیز ملی۔ تفتیش کے دوران اس میں دھماکہ خیز مواد ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ یہ اطلاع بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی۔ دریں اثنا گھروٹا کے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا۔ بعد ازاں مشتبہ دھماکہ خیز مواد کو تباہ کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں فوج کے ساتھ مشترکہ گشت جاری تھی کہ اس دوران دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

وہیں جموں خطے کے پونچھ ضلع کے جھلس علاقے میں بھی فوج کی رومیو فورس نے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط کیا ہے۔ فوج کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ اس دوران ایک مشتبہ عسکریت پسند کا ایک بیگ برآمد ہوا۔ تلاشی کے دوران بیگ سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

برآمد کیا گیا دھماکہ خیز مواد
برآمد کیا گیا دھماکہ خیز مواد (ANI)

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار، گرینیڈ برآمد

اونتی پورہ میں عسکریت پسند ماڈیول کا پردہ فاش، 6 معاوننین گرفتار

اس میں ہتھار اور دھماکہ خیز مواد جیسے پاکستانی ساختہ اے کے 47، پستول کے راؤنڈز، آر سی آئی ای ڈی، ٹائمڈ ڈسٹرکشن آئی ای ڈی، اسٹو آئی ای ڈی، آئی ای ڈی کے لیے دھماکہ خیز مواد اور چینی دستی بم شامل ہیں۔ اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر فوج کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ سکیورٹی گرڈ میں خلل ڈالنے کی کوشش کو قبل از وقت روک دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کا آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.