بنگلورو: ریاست کرناٹک وقف بورڈ کے اراکین کی بحالی سلسلے میں دارالحکومت بنگلورو میں مسلم ارکان اسمبلی کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔اس اجلاس میں تمام مسلم ارکان نے شرکت کی۔ اس موقعے پر کانگریس کے ایم ایل سی سلیم احمد و وزیراعلیٰ کے سیاسی سیکرٹری نصیر احمد نے کہا کہ سبھی کی اتفاقی رائے سے یہ طے پایا کہ ارکان اسمبلی تنویر سیٹھ اور کنیز فاطمہ کو کرناٹک وقف بورڈ کے ممبران کے طور پر دوبارہ منتخب کیا جائے۔ ان کی رکنیت جاری رہے گی۔ انہوں نے ذمہ داری کے ساتھ اپنے اپنے کاموں کو انجام دیا۔ یاد رہے کہ میسور اسمبلی حلقے سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے تنویر سیٹھ اور گلبرگہ شہر کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ گزشتہ سال میں بھی رکن اسمبلی کے زمرے میں کرناٹک وقف بورڈ کے ارکان رہے ہیں اور اس مرتبہ بھی تمامی مسلم ارکان نے مذکورہ دو ایم ایل ایز ہی کے ناموں پر مہر لگائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Independence Day celebration at Madrasa بیدر کے مدرسہ دارالعلوم رشیدیہ میں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام
واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں قبل کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں اور اسی ضمن میں کرناٹک وقف بورڈ میں نئے ارکان کی تقرری کی ضرورت پیش آئی ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہم قوم و ملت کی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں اسی وجہ سے ادارے سے جڑے رہنے کا فیصلہ کیا۔