ETV Bharat / state

بیدر: یوم اقلیتی بہبود منایا گیا - حکومت کی جانب سے کیے جارہے فلاحی کاموں سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں

کرناٹک کے بیدر میں ضلع محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے یوم اقلیتی بہبود منایا گیا، جس میں بیدر کے جج سدرام نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

minority welfare day was celebrated in bidar karnataka
بیدر میں یوم اقلیتی بہبود منایا گیا
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 3:59 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں الامین کالج کے عبدالمجید خان میموریل ہال میں ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی بیدر اور ضلع محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے یوم اقلیتی بہبود منایا گیا، جس میں بیدر کے جج سدرام نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

minority welfare day was celebrated in bidar karnataka
بیدر میں یوم اقلیتی بہبود منایا گیا

اس موقع پر سید فرقان پاشاہ سبجیکٹ انسٹرکٹر محکمہ تعلیم بیدر نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مختلف تعلقہ جات میں بھی ہونا چاہیے تاکہ عوام کو سرکاری اسکیمز سے متعلق معلومات ہو سکے۔

بیدر میں یوم اقلیتی بہبود منایا گیا

کرناٹک مائناریٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن بیدر کے مینیجر اکبر نے کہا کہ کرناٹک مائناریٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کے لیے تعلیمی قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم حاصل کرنے کے لیے طلبا کو ہر طرح سے مدد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ طلبا کے والدین کو چاہیے کہ حکومت کی جانب سے طلبا کے لیے ملنے والی سرکاری سہولتوں سے استفادہ حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: یادگیر:'تنظیم کے قیام کا مقصد ملت کے مسائل کو حل کرانا ہے'

مہمان خصوصی سدرام ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی بیدر نے کہا کہ معلوماتی پروگرام سے لوگوں کے معلومات میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ حکومت کی جانب سے کیے جارہے فلاحی کاموں سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیمز سے استفادہ کے لیے سب سے پہلے جو چیز اہم ہوتی ہے وہ ہوتا ہے حکومت کی جانب سے عوام کو دی جا رہی اسکیمز سے واقفیت ہو، تب ہی ہم اس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ضلع بیدر مائناریٹی آفیسر بلرام نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام خود روزگار پیدا کرنے اور اعلی تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ خواتین کو بھی خودمختار بنانے اور کاروبار کرنے کے لیے کئی اسکیمز ہیں۔

انہوں نے عوام سے سرکاری اسکیمز سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.