ETV Bharat / state

کرناٹک: اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے عہدہ سنبھالا

سابق پولیس افسر بی اے احمد باوا نے کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چئیرمین کا آج عہدہ سنبھالا۔

B A Ahmed Bawa
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 1:12 PM IST

بی اے احمد باوا کی 31 مئی کو ہی تقرری ہوئی تھی تاہم کچھ وجوہات کی وجہ سے انہوں نے اب تک عہدہ نہیں سنبھالا تھا۔

سابق پولیس افسربی اے احمد باوا نے کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چئیرمین کا آج عہدہ سنبھالا
بی اے احمد باوا نے اس موقعے پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا: ' وہ ریاست میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ پولیس کے سبھی اعلیٰ افسران سے ملاقات کریں گے اور کوشش کریں گے کہ کسی بھی بے گناہ کو سزا نہ ہو'۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 'اگر انہیں کوئی پریشانی ہوئی تو وہ کمیشن یا متعلقہ پولیس افسران سے رجوع کریں تاکہ ان کی پریشانی کا جلد سے جلد حل نکالا جائے'۔

اس موقع پر کرناٹک اقلیتی کمیشن کے سابق ارکان مہیندر جین اور بلجیت سنگھ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ احمد باوا گذشتہ چند برسوں سے کانگریس پارٹی کے متحرک رہنما رہے ہیں اور وہ منگلورو شمالی اسمبلی حلقہ سے ایک مرتبہ ایم ایل اے بھی منتخب ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.