ETV Bharat / state

Uniform Civil Code یو سی سی سے مسلمان گھبرائیں نہیں، ہم ہندو اس سازش کو ناکام کریں گے: سابق ججز - یونیفارم سول کوڈ کی اہم نیوز

کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی یونیفارم سول کوڈ کو ایک بار پھر ایشو بنا کر ایک خاص خطے کے لوگوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن آپ تمام گھبرائیں نہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔' ان خیالات کا اظہار سابق جج جسٹس گوپال گوڑا، کرناٹک ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ناگموہن داس نے کیا۔

Uniform Civil Code
یو سی سی سے مسلمان گھبرائیں نہیں، ہم ہندؤ اس سازش کو ناکام کریں گے: سابق ججز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 1:49 PM IST

یو سی سی سے مسلمان گھبرائیں نہیں، ہم ہندؤ اس سازش کو ناکام کریں گے: سابق ججز

بنگلور: ملک کے مختلف ریاستوں میں الیکشنز کو دیکھتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وقتاً فوقتاً 'یونیفارم سول کوڈ' کا ایشو اٹھایا جاتا رہا ہے۔ اس سلسلے میں فورم فار ڈیموکریسی و کمیونل ایمیٹی کی جانب سے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس گوپال گوڑا، کرناٹک ہائ کورٹ کے سابق جج جسٹس ناگموہن داس و سابق ایڈووکیٹ جنرل روی ورما کمار نے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ بھارتیہ کانسٹیٹیوشن کے عین خلاف ہے، جس کا نفاذ ممکن نہیں، یہ ایک کمیونل ایجنڈا ہے، ہندو ووٹوں کو پولارائز کرنے اور کمیونٹیز کے درمیان پھوٹ ڈالنے کا، لہذا اقلیتی طبقات ہرگز نہ گھبرائیں اور یو سی سی کی سازش کو ہم پر چھوڑیں، ہم ہندؤں کے پاس اس سازش کو ناکام کرنے کا بہتر منتر ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کرناٹک کے صدر ڈاکٹر محمد سعد بلگامی اور ایف ڈی سی اے کے صدر و ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ جج ایم ایف پاشاہ نے کہا کہ یونیفارم سول کوڑ بلا شبہ بی جے پی کا الیکشن کے لئے تیار کردہ ایک سیاسی ہتھکنڈا ہے، لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سازش کے متعلق عوام میں بیداری لائی جائے۔
غور طلب ہو کہ لاء کمیشن یکساں سول کوڈ پر مشاورت کرتا ہے، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے اپنے امتحان کے لیے مضامین میں سے "ذاتی قوانین کا جائزہ" کا انتخاب کیا ہے۔ یو سی سی بی جے پی کے تین نظریاتی تختوں میں سے ایک ہے۔ 2024 کے عام انتخابات تک، یو سی سی کے لیے بی جے پی کی پچ اور اپوزیشن کے موقف میں تیزی آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

لاء کمیشن نے جون میں عوام اور تسلیم شدہ مذہبی تنظیموں سمیت اسٹیک ہولڈرز سے آراء طلب کرکے یو سی سی پر ایک تازہ بحث شروع کی تھی۔ مختصراً، یو سی سی ملک کے تمام شہریوں کے لیے ایک مشترکہ قانون کا ترجمہ کرے گا، جو مذہب پر مبنی نہیں ہے۔ وراثت، گود لینے اور جانشینی سے متعلق ذاتی قوانین ایک مشترکہ ضابطہ کے تحت آنے کا امکان ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.