ETV Bharat / state

Minister Bhagwant Khuba مرکزی وزیر کی قومی شاہراہ کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

author img

By

Published : Feb 18, 2023, 3:42 PM IST

بیدرسے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر بھگونت کوھبا نے بیدراوراد ہائی وئے NH 161A کا معائنہ کرنے کے بعد قومی شاہراہ کی مرمت کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے بیدرا ور اوراد سے متصل گاوں کو قومی شاہراہ سے جوڑنے کا جاری ہے تاکہ لوگوں کی پریشانیاں دور ہو سکے۔

مرکزی وزیر کی قومی شاہراہ کے کاموں  میں تیزی لانے کی ہدایت

بیدر:کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر بھگونت کوھبا نے بیدر-اوراد ہائی وے NH 161A ہائی وے کا معائنہ کیا۔اس کے ساتھ مرکزی وزیر نے مراکل، جنواڑا اور کوٹھا پل اور اوراد کے گاؤں میں سڑک کے کاموں کا مشاہدہ کرنے کے بعد کام تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر بھگونت کوھبا نے کہا کہ بیدر-اوراد کی NH-161A قومی شاہراہ جاری کام کو جلد سے جلد ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔کام جلد ختم ہونے سے لوگوں کی پریشانیاں بھی جلد ختم ہوگی۔ مرکال، جنواڈا کے دیہات کی عوام نے بھی وزیر سے کوشاہراہ کے کنارے نالے کو کشادہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

بھگونت کوھبا نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ شہری اور دیہی علاقوں میں عوام کی سہولت کے لئے سائیڈ ڈرین کی لمبائی میں اضافہ کرنے سے متعلق معلومات فراہم کریں۔ڈرینج سسٹم میں بہتری آنے سے مونسون میں لوگوں کو تھوڑی راحت مل سکتی ہے۔ وزیر نے کہا کہ کام کی رفتار کو جلد از جلد بڑھایا جائے اور عوام کے فائدے کے لئے سڑکیں بنائی جائیں، سڑکیں جتنی اچھی ہوگی لوگوں کو اتنی آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Drinking Water موسم گرما میں پینے کے پانی کی سربراہی کےلیے اقدامات

وزیر موصوف نے سخت ہدایت دی کہ شاہراہ کے آخری حصے یعنی مہاراشٹرا بارڈر پر عوام کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کے بارے میں عہدیداروں کی توجہ دلائی جائے اور شاہراہ سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.