ETV Bharat / state

مسلم قیادت کو مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم: اسدالدین اویسی - گلبرگہ ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست کرناٹک میں تین ستمبر کو ہونے والے کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں دن رات محنت کر ہے ہیں۔

ایم آئی ایم
ایم آئی ایم
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 8:10 AM IST

ریاست کرناٹک میں ہونے والے کارپوریشن انتخابات کے پیش سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنے امیدوراوں کے حق میں ووٹوں کے حصول کے لیے جد و جہد کر تے نظر آرہے ہیں۔

اُدھر، مذکورہ انتخابات کے پیش نظر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ریاست کے ہبلی، دھارواڑ اور گلبرگہ کا دورہ کیا۔

ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی

اسدالدین اویسی نے ضلع گلبرگہ کے اسلام آباد کالونی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مسلم قیادت کمزور ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کرناٹک کے مسلمانوں کو مختلف طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گلبرگہ میں ‌مسلم قیادت کو مضبوط کرنے کے لیے ایم آئی ایم نے گذشتہ تین ماہ قبل گلبرگہ شمال سے الیاس سیٹھ کو رکن اسمبلی کے امیدوار کے طور پر مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے عوام سیکولر ازم کے نام پر کانگریس کو ووٹ دیا تھا، مگر کانگریس کے متعدد ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوگئے اور اس طرح ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اور جنتا دل سیکولر ایک ہی سکہ کے دوپہلوں ہیں۔

مزید پڑھیں:ایم آئی ایم کے احیاء کے 63 برس مکمل، دارالسلام میں پرچم کشائی

انھوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی مسلمانوں کو صرف بینک ووٹ کے طورپر استعمال کرتی ہے۔ مسلمانوں اقتدار میں حصہ داری سے محروم رکھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا قیادت مسلمانوں کا حق نہیں ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.