ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر اور جموں کشمیر کے ادھمپور میں ورلڈ کڈنی ڈے یعنی (عالمی یوم گردہ) منایا گیا۔
اس موقع پر کے موقع پر وانی شری ہسپتال میں مفت کڈنی چیکپ کا انعقاد عمل میں آیا، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کلکرنی نے کہا کہ گردوں کے امراض میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بیدر میں مسلسل افراد گردوں کے امراض میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر کلکرنی نے کہا کہ بعض افرادمرض کی روک تھام اور تکلیف میں راحت کے لیے پینکلرز کا استعمال کرتے ہیں، اور ادویات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی پسماندہ علاقوں میں گردے کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے ادویات کا استعمال کرنے سے بھی گردوں کو نقصان پہنچتا ہے، خصوصا قصبے کے سلم علاقوں میں رہنے والے افراد گردوں کی تکلیف کو دور کرنے کے لیے درد کی دواؤں کا استعمال کرتے ہیں۔
اور اس طرح دواؤں کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہی جسم کے دوسرے اعضاء متاثر ہونا شروع ہوجاتے ہیں، جبکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد تکلیف کو برداشت نہ کرتے ہوئے فوری طور پر ادویات کا استعمال پر توجہ دیتے ہیں۔
ڈاکٹر کلکرنی نے وانی شری ہسپتال کی غریبوں کے لیے بہت ہی کم قیمت میں ڈائیلیسز کیے جانے کی بھی ستائش کی، اس موقع پر راج شیکھر پروین ماجد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
کلکرنی نے 40 کردوں کے امراض میں مبتلا لوگوں کا چیکپ کیا، اور دوا بھی دی گئی۔