بنگلور: بنگلور میں اسٹین سوامی اور وولکین کی یاد میں ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں سینیئر لائرز ورندا گروور اور ہینری نے شرکت کی اور آنجہانی اسٹین سوامی کی آدیواسیوں کے لیے گزری جد وجہد بھری زندگی پر روشنی ڈالی۔ اسٹین سوامی کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے کارکن تھے جنہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ جیلوں میں بند آدیواسیوں و قبائلیوں کی رہائی کے لیے جدوجہد میں صرف کیا۔ 84 سال عمر کے بزرگ اسٹین سوامی کو سن 2018 میں 'بھیما کورے گاؤں' معاملے میں دہشت گردی کے الزام میں یو اے پی اے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ اخیر عمر تک جیل میں ہی بند رہے۔ یہاں تک کہ پارکنسن مرض میں مبتلا سوامی جولائی 2021 میں کسٹڈی ہی میں چل بسے۔ Memorial Lecture on Stan Swamy in Bangalore
یہ بھی پڑھیں:
- حقوق انسانی کے کارکن اسٹین سوامی کا انتقال
- بنگلورو: فادراسٹین سوامی کی موت پر سماجی کارکنان کا مظاہرہ
واضح رہے کہ اسٹین سوامی پارکنسن کے مرض میں مبتلا تھے اور انہوں نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کی تھی جسے متعدد بار مسترد کردیا گیا تھا۔ قید کے دوران، ان کی صحت بگڑ گئی اور وہ کسٹڈی ہی میں پچھلے سال 5 جولائی کو انتقال کر گئے۔ Memorial Lecture on Stan Swamy & Volken