ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں 'تنظیم المسلمین بیت المال یادگیر' کی جانب سے سپریڈنٹ آف پولیس یادگیر کو ایک یادداشت پیش کی گئی۔ جس میں ایک ٹی وی اینکر کی جانب سے حضرت خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی کرنے پر سخت مذمت کی گئی۔
اس موقع پر تنظیم المسلمین بیت المال یادگیر کے صدر لیق حسین بادل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'تنظیم المسلمین بیت المال کی جانب سے ہم نے محکمہ پولیس کے اعلی افسر کو ایک یادداشت پیش کی ہے۔ جس میں ایک ٹی وی چینل کے اینکر کی جانب سے حضرت خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی کی جانے پر سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز تمام مذاہب کے ماننے والوں میں مقبول عام ہیں، سبھی مذہب کے لوگ خواجہ غریب نواز سے عقیدت رکھتے ہیں۔
اس موقع پر واحد میاں، نیاز احمد، غلام صمدانی موسی، عنایت الرحمن، شیخ ظہیرالدین سویرا موجود تھے۔