جلسہ کا آغاز مولانا محمد نظام الدین برکاتی خطیب و امام مسجد کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اور ہدیہ نعت فیض المبین قریشی نے پیش کیا، جب کہ برہان الدین اظہر صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے تعارف پیش کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر رفیق سوداگر صدر انجمن محبان اردو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال سے ہم لوگوں یوم صحافت منارہے ہیں اور ہر سال اردو اور کنڑا زبان کے صحافیوں کے کام کو سراہتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کے لئے انہیں تہنیت پیش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون کہلاتا ہے۔ اس کو مزید مستحکم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں: یادگیر: بارش کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ اس سال شورا پور تعلقہ کے کلیم فریدی اردو صحافی اور راجو کنڈا صحافی یادگیر کو بہترین صحافی کے طور پر تہنیت پیش کی گئی۔
اس کے علاوہ یادگیر ضلع کے الیکٹرانک و پرنٹ اور سوشل میڈیا کے مختلف نمائندوں کو مومنٹو پیش کرتے ہوئے ان کے خدمات کو سراہا گیا۔