ETV Bharat / state

مودی نے آکسیجن ایکسپریس کی لوکو پائلٹ کو مبارکباد دی - من کی بات

وزیراعظم نریندر مودی نے آکسیجن ایکسپریس لوکو پائلٹ شریشا گجنی کو 'ناری شکتی' کی ایک بہت بڑی مثال بتاتے ہوئے اتوار کے روز ان سے بات چیت کی اور انہیں مبارکباد دی۔

مودی نے آکسیجن ایکسپریس کی لوکو پائلٹ کو مبارکباد دی

author img

By

Published : May 30, 2021, 10:47 PM IST

مودی نے 'من کی بات' کے دوران شریشا گجنی سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ 'ماؤں بہنوں کو یہ سن کر فخر ہوگا کہ ایک آکسیجن ایکسپریس تو پوری طرح خواتین ہی چلا رہی ہیں۔ ملک کی ہر خواتین کو اس بات پر فخر ہوگا۔ اتنا ہی نہیں ہر ہندوستانی کو فخر ہوگا۔'

وہیں شریشا نے کہا کہ ریلوے اس کام کو انجام دینے میں پوری مدد کررہا ہے اور آکسیجن ایکسپریس کے لئے 'گرین کوریڈور' کے ذریعہ فوری نقل و حمل کی سہولت فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یہ حوصلہ والدین سے ملتا ہے۔ میرے والد ایک سرکاری ملازم ہیں اور میری دو چھوٹی بہنیں ہیں، ہم تین ممبران ہیں۔ میرے والد ہماری بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ میری پہلی بہن بینک میں سرکاری ملازمت کرتی ہے اور میں ریلوے میں ملازم ہوں۔ میرے والدین میری ہمت افزائی کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے شریشا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد، والدہ کو خاص طور سے سلام کرتا ہوں، جنہوں نے تینوں بیٹیوں کو اتنی تحریک دی اور ان کو اتنا آگے بڑھایا اور ملک کی خدمت کی اور جذبہ بھی دکھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.