ETV Bharat / state

کرناٹک: بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کے دوران والد غرقاب - بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کے دوران والد غرقاب

کرناٹک میں آج ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص اپنے تین بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کے دوران خود ہی دریا میں غرقاب ہوگیا۔

Father died after saving his children like shivagami in bahubali
کرناٹک: بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کے دوران والد غرقاب
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 6:34 PM IST

کرناٹک میں دریا نندنی اور دریا شمبھاوی کے سنگم میں ایک شخص کی ڈوبنے کے بعد موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق یکم جنوری کو پیش آئے اس واقعہ میں جئے رام گوڑا اپنے تین بچوں کو دریا میں ڈوبنے سے بچانے میں تو کامیاب رہے لیکن اس دوران وہ خود غرقاب ہوگئے۔

اگرچہ کہ منترا سرفنگ کلب کی ٹیم صحیح وقت پر مقام پر پہنچ گئی تھی تاہم ٹیم جئے رام کو بچانے میں ناکام رہی۔ مقام واقعہ پر جب کلب کی ٹیم پہنچی تو جئے رام اپنے بچوں کو پانی کے اوپر تھامے ہوئے تھے، ریسکیو ٹیم بچوں اور اہلیہ کو بچانے میں کامیاب رہی لیکن واقعہ میں جئے رام کی موت ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ 31 دسمبر کو جئے رام گوڑا اپنے خاندان کے ساتھ ملکی چتراپو ریزورٹ میں نئے سال کا جشن منانے آئے تھے۔ وہ اپنے تین بچوں اور اہلیہ کے ساتھ ریزورٹ کے قریب ندی کے سنگم میں تفریح کےلیے گئے تھے، اس دوران پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.