واقعہ دکشنہ کننڑ ضلع کے کڑابا تعلقہ کے کرالہ علاقے کا ہے۔ عبدالقادر نامی شخص روز کی طرح مسجد میں نماز ادا کرنے آئے تھے۔ وہ نماز ادا کر رہے تھے تبھی اچانک گرے اور موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی۔
عبدالقادر کا تعلق کرالہ علاقے سے ہے۔ مسجد کے قریب ہی وہ ایک ہوٹل چلاتے ہیں۔ فی الحال عبدالقادر کا ویڈیو پورے ضلع میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق 'یہ حادثہ آج ہوا ہے'۔