ETV Bharat / state

'یادگیر میں مجلس کی شاخ کا قیام جلد'

ضلع یادگیر میں کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کے ضلعی دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ذاکر احمد نے کی۔

'Majlis branch to be set up in Yadgir soon'
'جلد ہی یادگیر میں مجلس کی شاخ قائم ہوگی'
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 2:05 PM IST

ضلع یادگیر میں کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں مجلس اتحاد المسلمین شاخ گلبرگہ کے صدر عبدالرحیم نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ذاکر احمد نے عبدالرحیم کا استقبال کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔

عبدالرحیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ صرف گلبرگہ میں ہی مجلس کے چاہنے والے ہیں لیکن آج ہمیں یادگیر آکر یہ محسوس ہوا کہ یادگیر ضلع میں بھی مجلس اتحادالمسلمین کو چاہنے والوں کی کافی تعداد ہے۔

'جلد ہی یادگیر میں مجلس کی شاخ قائم ہوگی'

انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین ہی ایک ایسی جماعت ہے جو غیر جانبدار ہے اور بیرسٹر اسد الدین اویسی ایوان میں حق کی آواز بلند کرنے والے رہنما ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ہی یادگیر ضلع میں بھی مجلس اتحاد المسلمین کی شاخ کا قیام عمل میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یادگیر کے مختلف نوجوان مجلس میں شامل ہونے کے لیے بے قرار ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے عام لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.