دارالعلوم اہلسنت فیضان مدینہ کے بانی حافظ نظام الدین کا کہنا ہے کہ دارالعلوم کا قیام 2009 میں عمل آیا، یہ ادارہ ایک مسجد کے صحن میں شروع کیا تھا۔
ہرے کیرور میں واقع اس مدرسہ کے لیے عبدالمجید اکی نے زمین عطیہ کی تھی اور پھر بعد میں غلامان رسول کمیٹی اور عوام کی تعاون سے اس مدرسے کی عمارت تعمیر کی گئی۔
اس ادارے میں 70 سے زائد طلبہ ریاست بھر سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں. یہاں طلبہ کے کھانا، کپڑے وغیرہ کا انتظام سب کچھ کمیٹی کی جانب سے مفت رہتا ہے۔