ETV Bharat / state

Karnataka BJP MLA's Son Arrested بی جے پی ایم ایل اے کا بیوروکریٹ بیٹا رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 12:56 PM IST

کرناٹک لوک آیوکت نے چنناگیری سے بی جے پی رکن اسمبلی ویروپکشپا کے بیٹے پرشانت کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ لوک آیوکت نے تلاشی کے بعد ان کے گھر اور دفتر سے چھ کروڑ روپے بھی ضبط کیے ہیں۔ Lokayukta catches BJP MLA's son Taking Rs 40 Lakh Bribe

Lokayukta catches BJP MLA's son Taking Rs 40 Lakh Bribe
رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بنگلورو: چنناگیری سے بی جے پی رکن اسمبلی اور کرناٹک صابن و ڈٹرجنٹ لمیٹڈ (کے ایس ڈی ایل) کے صدر ویروپکشپا کے بیٹے پرشانت کو لوک آیوکت پولیس نے ایک ٹھیکیدار سے مبینہ طور پر 40 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے یہ رقم اپنے والد کے نام پر لی تھی۔ لوک آیوکت افسر نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 4 بجے تک تلاشی لینے کے بعد لوک آیوکت افسران نے پرشانت مادل کو ان کے رشتہ دار سدھیش، اکاؤنٹنٹ سریندر، نکولس اور گنگادھر کو گرفتار کیا۔

رکن اسمبلی کا بیٹا پرشانت مادل، جو BWSSB میں چیف اکاؤنٹس آفیسر کے طور پر کام کرتا ہے، جمعرات کی شام کریسنٹ روڈ پر واقع اپنے ذاتی دفتر میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ انہیں انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ لوک آیوکت کے افسران کے ذریعہ دفتر اور گھر میں تلاشی لینے کے بعد تقریباً 6 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کیے گئے، جس کا ان کے پاس کوئی حساب نہیں تھا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ لوک آیوکت پولیس کو ایک ٹھیکیدار سے شکایت موصول ہوئی تھی۔ جس میں انہوں نے KSDL کے خام مال کی خریداری کے لیے ٹینڈر سے متعلق بولی میں حصہ لیا تھا۔ اسے ٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے 81 لاکھ روپے ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔ اس سلسلے میں مادل ویروپکشپا اور ان کے بیٹے پرشانت مادل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی درمیان رشوت کی رقم کے لیے ٹھیکیدار کو جمعرات کی شام کریسنٹ روڈ پر ایم ایل اے کے دفتر میں 40 لاکھ روپے کی پیشگی ادائیگی کرنے کو کہا گیا۔

گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے لوک آیوکت کے ایک اہلکار نے کہا کہ پرشانت مادل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنجے نگر میں ان کی رہائش گاہ کی تلاش کے لیے ایک ٹیم بھیجی گئی تھی۔ پولیس نے دفتر اور گھر سے 6 کروڑ روپے کی نقدی اور ایک کار میں تقریباً 40 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔ لوک آیوکت آئی جی پی اے سبرامنیشور راؤ نے بھی پرشانت کے دفتر کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.