پانی کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ہمیں کام کاج چھوڑ کر دور جاکر پانی لانا پڑتا ہے، سیاسی رہنما صرف ووٹ مانگنے کے لیے آتے ہیں، مسائل حل کرنے کی بات کوئی نہیں کرتا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'گزشتہ ایک ماہ سے نل اور بور ویل میں پانی نہیں آرہا ہے، اس معاملے میں نہ ہی کارپوریٹر کچھ کرہا ہے اور نا ہی کارپوریشن کے افسران'۔
لوگوں نے کہا کہ اس مرتبہ جوبھی سیاسی رہنما ووٹ مانگنے آئیں گے، وہ پہلے پانی کا انتظام کریں بعد میں ووٹ مانگنے آئیں'۔