ETV Bharat / state

کرناٹک میں سینکڑوں دیہات سیلاب کی زد میں - ضلع بیلگام

ریاست کرناٹک کے ضلع بیلگام کے 106دیہات پانی سے ڈوب گئے ہیں، عوام اور جانوروں کی حفاظت کے لیے ریاست حکومت کی جانب سے ہرمکمن کوشش کی جارہی ہے۔

سینکڑوں دیہات سیلاب کی زد میں
author img

By

Published : Aug 8, 2019, 11:53 PM IST

اس موقع پر ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی یس یدی یورپا نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کی۔

یدی یورپا نے بتایاکہ سیلاب کی زد میں آنے کے سبب اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کے اہل خانہ 5 لاکھ روپئے دینےکا اعلان کیا گیا ہے۔

سینکڑوں دیہات سیلاب کی زد میں

مسلسل 4 دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے سبب اکثر دیہاتوں کے مکانات پانی میں ڈوب گئے ہیں جس سے عام زندگی مشکل میں آچکی ہے۔

دیہات میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے این ڈی آر یف کی 5 اور ایس ڈی آر یف کی دو ٹیمیں روانہ کی جائیں گی۔کل صبح فوجی جوانوں کو بھی بلایا جارہا ہے۔

سرکاری افسران نے کہا ہے کہ وہ 24 گھنٹے عوام کی مدد کے لیے مستعد رہیں گے، بیلگام ضلع میں سب زیادہ علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس میں چکوڈی، ہوکیری، گوکاک، اتنی، رائے باغ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

بیلگام بازار دیگر اور راستوں پر پانی بھر چکا ہے اور نیشل ہائی وے اور ٹرین کے راستے بند ہونے کی وجہ سے آمد ورفت مسدود ہوچکی ہے۔

اس تعلق سے عوام کے نقصانات کا جائزہ لے کر مرکزی اور ریاستی حکومت نے سیلاب متاثرین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Intro:.

Body:.

Conclusion:.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.