ETV Bharat / state

کرناٹک میں کانگریس حکومت پانچ ضمانتوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام: کمارسوامی - کانگریس کی پانچ ضمانتوں پر کمارا سوامی کا بیان

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (سیکولر) کے لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کی پانچ ضمانتیں پوری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں کانگریس حکومت پانچ ضمانتوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام: کمارسوامی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2023, 9:35 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (سیکولر) کے لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کی پانچ ضمانتیں پوری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ (کانگریس حکومت) نہ صرف ضمانت کو نافذ کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ اس نے عام لوگوں کے نام پر رقم کا غلط استعمال بھی کیا ہے۔

کمارسوامی نے سابقہ ​​بی جے پی حکومت کی طرف سے پردھان منتری کسان یوجنا کے تحت کسانوں کو دیے گئے 6000 روپے کے علاوہ 4,000 روپے کے مالیاتی فائدے کو منسوخ کرنے کے لئے سابقہ جماعت کی تنقید کی۔ کمارسوامی نے الزام لگایا کہ گرہ جیوتی گارنٹی بھی ناکام رہی کیونکہ برسراقتدار حکومت نے ہر کنبہ کے لیے مفت تقسیم کو 200 یونٹس سے گھٹا کر تقریباً 50 یونٹ کردیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس نے کئی صنعتوں کے لیے فی یونٹ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا ہے اور اس کے علاوہ 30-36 لاکھ سے زیادہ خواتین کو ابھی تک رقم نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ

انہوں نے کہا کہ یوتھ پالیسی گارنٹی بھی ناکام ہو گئی ہے کیونکہ گریجویٹس کو کانگریس حکومت کے وعدے کے مطابق فوائد نہیں مل رہے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت کانگریس حکومت نے گریجویٹس کے لیے 3,000 روپے اور ڈپلومہ گریجویٹس کے لیے 1,500 روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، مسٹر کمارسوامی نے کہا کہ اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ 2023-24 میں بیچلر کی ڈگری مکمل کرنے والوں کو اس سے پہلے رقم نہیں ملے گی۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.