ETV Bharat / state

بیدر: 70 فیصد روٹس پر بس سروسز بحال - ڈویثرنل کنٹرولر بیدر چندر کانت

کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں شمالی کرناٹک کے ڈویثرنل کنٹرولر بیدر چندرکانت نے بتایا یا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

بیدر میں 70 فیصد روٹس پر بس سرویس بحال
بیدر میں 70 فیصد روٹس پر بس سرویس بحال
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 3:35 PM IST

ریاست میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد شمالی کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں جبکہ بس سہولت میں ہر روز اضافہ کیا جارہا ہے۔ ضلع بیدر میں 70 فیصد روٹس پر آر ٹی سی کی بسیں چلائی جارہی ہے۔

ڈویثرنل کنٹرولر بیدر چندر کانت نے بتایا کہ فی الحال امید کے مطابق مسافر نہیں آرہے ہیں جس سے کارپوریشن کو مزید نقصان کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 جون سے بس سرویس کا آغاز کیا گیا تاہم شروع کے ایام میں بہت کم مسافرین نے سفر کیا۔ مسافرین کی تعداد میں کچھ اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرویس شروع ہونے کے 11 ویں روز 35 لاکھ روپے کا کلکش ہوا ہے جبکہ ضلع میں 6 ڈپوز کی تقریب 70 فیصد روٹس پر بسیں چلائی جارہی ہیں۔ لاک ڈاون سے قبل ہر روز 60 لاکھ روپے کا کلکشن ہوتا تھا لیکن اب صرف 35 لاکھ روپے کے ٹکٹ ہی فروخت ہورہے ہیں جس سے کارپوریشن کو نقصان ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیدر: ضلع کی چار تحصیلوں میں اسٹیڈیم تعمیر کیے جائیں گے

چندرکانت نے بتایا کہ کورونا وبا کے چلتے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کےلیے بس میں صرف 30 مسافرین کو ہی سفر کی اجازت دی جارہی ہے۔ تعلقہ، ضلع اور بین الریاستی سطح پر بسوں کی سہولت دستیاب ہے۔ چندرکانت نے مزید بتایا کہ اب تک 95 فیصد آرٹی سی ملازمین نے ویکسین لی ہے جبکہ ڈیویژن میں ابھی تک 2 ہزار 500 ملازمین کو ویکسین دی جاچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.