بیدر:کے پی سی سی مینارٹی ڈپارٹمنٹ کے نائب چیرمین عبدالمنان سیٹھ کا صدرجمہوریہ کو مکتو ب ارسال کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔Demand Resumption Of Tipu Express Train service
کے پی سی سی مینارٹی ڈپارٹمنٹ کے نائب چیرمین عبدالمنان سیٹھ بیدر نے ایک مکتوب لکھ کر مطالبہ کیاہے کہ میسور اور بنگلور کے درمیان حضرت ٹیپوسلطان شہید کے نام سے چلائی جارہی ٹیپوایکسپریس ٹرین کا نام بدل کر اوڈیارایکسپریس کردیاگیا ہے۔ اس کو اسی نام سے بحال کرنے اور ایک اور ٹرین اوڈیار ایکسپریس کے نام سے شروع کرنے کی گزارش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Boy Suicide After Losing PUBG game: آندھرا پردیش میں ایک بچے نے آن لائن گیم ہارنے پر خودکشی کرلی
عبدالمنان سیٹھ نے اپنے مکتوب میں لکھاہے کہ ٹیپوایکسپریس کو اوڈیار ایکسپریس نام دے کر بی جے پی نے غیرضروری طورپر اوڈیار حکومت اور ٹیپوسلطان ؒکے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ دونوں ہی اتحاد اور ملک کی ترقی پر یقین کرنے والے بادشاہ تھے۔ ٹیپوسلطان نے نہ صرف انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی بلکہ وہ آزادی ، مساوات ، آئین پر بھروسہ رکھتے تھے۔ وہ ہندوستانی تاریخ سے مٹائے نہیں جاسکتے۔ وہ ہندوستانی تاریخ کے آخری بادشاہ تھے جنہوں نے معاہدے میں اپنی بنیاد پرشرائط طئے کیں۔
انہوں نے صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو سے موصوف نے التماس کیا ہے کہ ہم اوڈیار حکومت کی عزت کرتے ہیں۔ان کی سوسائٹی کے لئے کئے گئے بے پناہ کام کو سراہتے ہیں۔Demand Resumption Of Timp Express Train service