اس تنہا مسلم امیدوار کے لئے ریاست بھر سے اقلیتوں کی تمام تر سماجی، دینی و ملی تنظیمیں اقلیتوں و خاص کر مسلمانوں میں اتحاد کا نعرہ بلند کر رہی ہیں اور اپیل کر رہی ہیں کہ وہ اس تنہا مسلم امیدوار کو کامیاب کریں۔
واضح رہے کہ ریاست کرناٹکا میں گزشتہ 15 برسوں سے ایک بھی مسلم نمائندہ بطور رکن پارلیمان منتخب نہیں ہوا ہے اور یہ بات ریاست کے مسلمانوں کے لیے افسوسناک ہے۔
حالانکہ اس مرتبہ ریاست بھر کے مسلمانوں نے کانگریس سے پرزور مطالبہ کیا تھا کہ ریاست کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کم از کم 3 مسلمانوں کو ٹکٹ فراہم کیا جائے مگر یہ اپیل کانگریس پارٹی میں ان سنی کی گئی اور آخرکار صرف ایک ٹکٹ پر ہی اکتفا کیا گیا جو کہ بنگلورو سینٹرل حلقہ میں رضوان ارشد کو دیا گیا۔
سدبھاونا این. جی. آو کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں سماجی کارکنان نے کانگریس کے سینئر رہنماوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنگلورو سینٹرل سے امیدوار رضوان ارشد کے لیے سنجیدہ طور پر کام نہیں کر رہے ہیں.