بیدر:کرناٹک کے ضلع بیدر میں ان دنوں بڑے جوش و خروش کے ساتھ بیدر اتسو منایا جا ریا ہے۔ اتسو میں تمام مذاہب کے لوگ جوش و خروش کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔Khidmat Foundation Demand Promotion Of Urdu Language In Bidar Festival
بیدرضلع میں واقع خدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین منصور احمد قادری نے کہاکہ بیدر اتسو کے دوران مقامی زبان کنٹر کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے جو بہت اچھی بات ہے لیکن بین الاقوامی زبان اردو کو پوری طرح سے نظر انداز کردیا گیا ہے اس ]ر بے حد افسوس ہے ۔
خدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیدر ایک تاریخی شہر ہے۔ ان دنوں بیدر اتسو منایا جا رہا ہے۔لیکن بیدر اتسو پروگراموں کے لئے جو لوگو تیار کیا گیا ہے اس میں صرف علاقائی زبان کنڑ کو ہی شامل کیا گیا ہے اس پر اعتراض ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بیدر میں مسلمانوں کی اتنی کثیر آبادی کے باوجود اردو زبان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔یہ اردو کے ساتھ نا انصافی ہے۔انتظامیہ کو اس توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:All India Educators Summit 2022 دو روزہ آل انڈیا ایجوکیٹرز سمٹ کا اختتام
بیدرضلع میں واقع خدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین منصور احمد قادری نے بیدر کے ڈپٹی کمشنر گویند ریڈی سے اپیل ہے کہ بیدر اتسو کے تین روزہ تقریبات کے اعلانات دیگر زبان کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی شائع کروائیں ۔بیدر اتسو کے دوران صرف مشاعرہ ہی مسلمانوں کے لئے کافی نہیں ہے ۔Khidmat Foundation Demand Promotion Of Urdu Language In Bidar Festival