بیدر: کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع سماجی ادارہ خدمت فاونڈیشن کے صدر سید منصورقادری نے کہاکہ سرکاری دفاتر میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔اسی درمیان دلال کا بھی چلن عام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری کنٹریکٹ میں کمیشن عام بات ہے۔کمیشن کے بغیر کنٹریکٹ کا ملنا نا ممکن ہے۔دفاتر میں کمیشن کو لے کر بات چیت عام ہے ۔لوگ کمیشن دینے کے لئے مجبور ہیں۔ Khidmat Foundation Demand Action Against Corrupt Officers
مزیدپڑھیں:Khidmat Foundation خدمت فاؤنڈیشن کی لوگوں سے ووٹرز لسٹ میں نام تلاش کرنے کی اپیل
ان کا کہنا ہے کہ کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی سرکاری دفاتر کے افسران پر کنٹریکٹ کے لئے 40 فیصد کمیشن لینے کا الزام لگایا ہے۔بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر بھی بدعنوانی کے الزامات لگائے جا چکے ہیں۔ سید منصور قادری نے ڈپٹی کمشنر بیدر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ اور تحصیل آفس کے کاموں پر سخت نظر رکھیں۔عام لوگوں کو بدعنوان افسران سے نجات دلانے کے لئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔Khidmat Foundation Demand Action Against Corrupt Officers