بیدر:ملک میں یونیفارم سول کوڈ کو لے کر بحث جاری ہے۔حالانکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی ڈرافٹ نہیں کیا گیا ہے۔ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی یو سی سی کو لے کر سیاسی رہنماوں اور ملی تنظیموں کے عہدیداران کی جانب سے بیان کئے جاری کئے جار ہے ہیں۔
اسی سلسلے میں خدمت فاؤنڈیشن بیدر کے چیئرمین سید منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یو سی سی مرکزی حکومت کا ایک سیاسی حربہ ہے۔ مرکزی حکومت کے پاس اپنے دور اقتدار میں عوام کے لیے کیے گئے کاموں کی کوئی فہرست نہیں ہے۔ چاہے وہ نوجوانوں کے لیے روزگار ہو، صحت ہو یا پھر ملک میں ترقیاتی کام ہو مرکزی حکومت کے پاس عوام کو بتانے کے لیے ایسا کوئی عمل نہیں ہے۔اس سے وہ عوام کے بیچ جا سکے اور اپنی نو سالہ کارکردگی کو بتا سکے اسی لیے مرکزی حکومت یو سی سی کا سہارا لے کر عوام کو مزید پریشان کرنے کا کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Jamaat E Islami Bidar یونیفارم سول کوڈ کے خلاف جماعت اسلامی بیدر کی مہم تیز
انہوں نے کہاکہ ملک میں جو قانون ہے اس قانون کو ملک کا ہر شہری وہ کسی بھی مذہب اور ذات سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہو۔ کوئی بھی زبان کیوں نہ بولتا ہو۔ اس ملک کے قانون پر عمل کر رہا ہے۔اس کو دل و جان سے تعظیم اور احترام بھی کرتا ہے لیکن مرکزی حکومت دوبارہ سے اقتدار میں انے کی خاطر ملک کی عوام کو غیر ضروری مسائل میں الجھا کر رکھ رہی ہے۔