ETV Bharat / state

'دستور، جمہوریت اور جموں و کشمیر' کے زیرعنوان اجلاس - undefined

ریاست کرناٹک کے بنگلور میں آج جے بھیم بھون میں ریاست کی 25 سماجی تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک اجلاس بعنوان "دستور، جمہوریت اور جموں و کشمیر" کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں سماجی و سیاسی کارکنان اور دانشوروں نے شرکت کی۔

بنگلور میں "دستور، جمہوریت اور جموں و کشمیر" کے زیرعنوان اجلاس
author img

By

Published : Sep 8, 2019, 9:22 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:21 PM IST

اجلاس میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس وی گوپال گوڑا اور آل انڈیا پیپلز فورم کی کویتا کرشنن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

بنگلور میں "دستور، جمہوریت اور جموں و کشمیر" کے زیرعنوان اجلاس

اس موقع پر میں مختلف سماجی تنظیموں کے سربراہان نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو غیردستوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'کشمیر میں عائد پابندیاں جمہوریت کا قتل ہے۔ انہوں نے کشمیر کی مماثلت فلسطین سے کی۔'

معروف سماجی کارکن کویتا کرشنن نے خطاب کے دوران حقوق انسانی کی تنظیموں کی جانب سے کئے گئے 5 روزہ دورہ کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ 'آپ ان کو کچھ بات سنانے کے بجائے ان کی باتیں احترام کے ساتھ سنیں کہ ان کی تکلیف اور پریشانی کیا ہے کیونکہ ان کی باتوں کو سننے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔'

وملا کے ایس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے تاناشاہی رویہ پر تنقید کی اور کہا کہ 'جمہوریت کی بقا کے لیے تمام ہندوستانیوں کو متحدہ طور پر جدوجہد کرنی چاہئے۔'

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی پارٹی کے ریاستی صدر محمد الیاس تھمبے نے کہا کہ 'ہم کشمیریوں کے غم میں شامل ہیں اور انہوں نے مستقبل قریب میں آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے ملک گیر سطح پر مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔'

کشمیری سوسائٹی بنگلورو کے کنوینر نازش مسعودی نے میڈیا کی جانب سے یکطرفہ رپورٹنگ پر تنقید کی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:21 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.