کانگریس رکن اسمبلی ایشور کھنڈے نے کہا کہ سی اے اے سے نا صرف ملک کے باشندوں بلکہ آئین کے لیے بھی خطرہ ہے۔
صحافیوں کی جانب سے کیے گئے سی اے اے، این پی آر اور این آر سی سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایشور کھنڈے نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی دہلی سے لے کر بنگلور تک اور بنگلور سے لے کر بیدر تک اس قانون کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے'۔
انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے ضلع میں کیے جانے والے ترقیاتی کاموں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ترقیاتی کام رک سے گئے ہیں لیکن حکومت اس جانب توجہ نا دیتے ہوئے دوسری چیزوں میں عوام کے ذہن کو الجھا رہی ہے۔
انہوں نے ریاستی حکومت ہے سے اپیل کی کے ضلع کی ترقی کے لیے کیے جانے والے کاموں میں تیزی لائی جائے۔
اس موقع پر رکن اسمبلی رحیم خان (بیدر)، رکن اسمبلی کنیز فاطمہ(گلبرگہ)، رکن اسمبلی بسوا کلیان بی نارائن راؤ، کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔