ریاست کرناٹک کے شہر ہبلی کی اڑان ویلفیئر اسوسی ایشن کی سکریٹری بتول قلعدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ نربھیا کیس کے ملزمین کو سخت سزا دینا ضروری ہے۔
بتول قلعدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں معصوم لڑکیوں کا ریپ کرکے انھیں قتل کرنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں اور کئی ریپ متاثرہ لڑکیوں کو چند سیاسی اور اثر و رسوخ والے لوگ پولیس انھیں پولیس میں مقدمہ تک درج کرنے نہیں دیتے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے معاملات میں ملزمین خواتین اور لڑکیوں کو ڈرا دھمکا کر خاموش کردیتے ہیں اس لیے ملک میں ریپ کرنے والے ملزمین کے خلاف اس طرح کی سزا ہونا بہت ضروری ہے۔
انھوں نے گاندھی جی کے اس قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت آزاد ہوگا جب رات میں بھی خواتین بے خوف و فکر نکل سکے گی مگر آج کل دن میں بھی اسکول و کالج جانے والی لڑکیوں کے ساتھ ریپ کے واقعات ہورہے ہیں. اس لیے حکومت اس طرح کے مجرمین کو سخت سزا دے۔
لیکن ان خواتین کا یہ بھی سوال ہے کہ ملک بھر کے پولیس اسٹیشن اور عدالتوں میں غریب اور مفلس خواتین کے ساتھ پیش آئے ریپ کے کیس زیر التوا ہیں آخر انھیں کب انصاف ملے گا؟