ETV Bharat / state

'عوام مخالف پالیسیوں سے ملک پریشان' - ملک کی عوام پریشان

طاہر حسین نے کہا کہ 'مرکزی حکومت ملک میں من مانی کر رہی ہے۔ بابری مسجد انہدام میں ملوث افراد کو سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ کی جانب سے باعزت بری کرنے کے فیصلے سے لوگوں کا اعتماد کمزور ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ملک کی عوام جانتی ہے اس کیس میں کون کون شامل تھے۔'

'عوام مخالف پالیسیوں سے ملک کی عوام پریشان'

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 8:02 AM IST

Updated : Oct 12, 2020, 9:30 AM IST

کرناٹک میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کو مضبوط بنانے کے لئے ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین اور ریاستی جوائنٹ سکریٹری انجنیئر حبیب اللہ خان اور دیگر پارٹی کے رہنماؤں نے رائچو، یادگیر، گلبرگہ اور بیدر کا دورہ کیا۔

'عوام مخالف پالیسیوں سے ملک پریشان'

اس دوران ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے ملک کی عوام پریشان ہے۔ ملک کے دستور ہند کو ختم کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت ملک میں من مانی کر رہی ہے۔ بابری مسجد انہدام میں ملوث افراد کو سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ کی جانب سے باعزت بری کرنے کے فیصلے سے لوگوں کا اعتماد کمزور ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ملک کی عوام جانتی ہے اس کیس میں کون کون شامل تھے۔'

'عوام مخالف پالیسیوں سے ملک کی عوام پریشان'
'عوام مخالف پالیسیوں سے ملک کی عوام پریشان'

انہوں نے کہا کہ 'ثبوت رہنے کے باوجود بھی بی جے پی حکومت اپنی ہی من مانی دکھا رہی ہے۔ قانون اور ثبوت کے تحت اسپیشل کورٹ میں فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یہ فیصلہ کر کے عالمی سطح پر بھارت کا شبیہ بگاڑنے کا کام کیا گیا۔ مرکزی حکومت پر عوام کا بھروسہ ختم ہوگیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: ہاتھرس کیس: الہٰ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں سماعت آج

وہیں اس دوران جوائنٹ سکریٹری حبیب اللہ خان نے کہا کہ 'ملک میں جنسی زیادتی کے واقعات بڑھتے ہی جا رہے ہیں مگر مرکزی حکومت خاموش ہے۔ اتر پردیش میں غریب دلت لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ مگر یو پی کے وزیر اعلیٰ ملازمین کو سزا دلانے کے بجائے عوام کی توجہ دوسرے طرف بھٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

Last Updated : Oct 12, 2020, 9:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.