اس سلسلے میں وقف بورڈ کو بد عنوانیوں سے پاک کرنے اور کارگردگی کو بہتر بنانے کے لیے وقف بورڈ نے کئی مثبت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تا کہ قوم کا یہ ادارہ اپنے مقصد کو پورا کرنے میں کامیاب ہوسکے۔
اس موضوع پر ای ٹی وی بھا رت سے خصوصی بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے ایم پی و ریاستی وقف بورڈ کے رکن ڈاکٹر ناصر حسین نے بتایا کہ، 'بورڈ میں مختلف ایڈمنسٹریٹیو ریفارمز کیے گیے ہیں۔
بورڈ کے متعدد عملے کی ذمہ داریوں میں تبدیلی کی گئی ہے اور اوقافی مسائل کو حل کرنے کے لیے ضلعی سطح کی کمیٹیوں کو ذمہ داری دی گئی ہے۔'
ڈاکٹر ناصر حسین نے بتایا کہ، 'اب بورڈ اس بات پر زور دے رہا ہے کہ اوقافی جائیدادوں کو آمدنی کا ذریعہ بنایا جائے اور اس آمدنی کی رقم سے ملت اسلامیہ کے فلاح و بہبودی کے کام کیے جاسکیں۔'
مزید پڑھیں:
ای ٹی وی بھارت نے طلبہ کی مشکل حل کردی
انہوں نے مزید بتایا کہ، 'انتظامیہ کے امور کے تیار کردہ ایجنڈا کے عمل در آمد کے دوران ساری کارگردگی کی نگرانی کے لیے درست اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔