کرناٹک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) انفیکشن کے 16 نئے مریض سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 443 ہو گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ نئے معاملات میں سے نو بنگلور، دو دو منڈيا، دھارواڑ,وجے پورہ اور ایک ایک بنٹوال اور جنوبی کناڈا ضلع سے ہے۔ نئے مریضوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔
وجے پورہ میں متاثرہ ایک 25 سالہ خاتون کے علاوہ تمام نئے مریض اپنے خاندان کے کسی رکن یا قریبی شخص کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔
ریاست میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے اور اب تک 141 لوگ علاج کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق کورونا وائرس ملک کی 33 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 434 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا جس سے اس کی مجموعی تعداد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 18 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک والوں کی تعداد بڑھ کر 269 ہو گئی ہے۔ریاست میں 789 متاثر مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔