یادگیر کے مولانا صادق نظامی نے بتایا کہ دین سے دوری اور تعلیم کی کمی کی وجہ سے لوگ کسی بھی بات پر بہت جلد ناراض ہوجاتے ہیں اور دلبرداشتہ خودکشی کرلیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسان کو یہ حق بالکل نہیں ہے کہ وہ اپنی ذات پر ظلم کرے اور نہ ہی خودکشی جیسا قدم اٹھائے۔
مولانا صادق نظامی نے مزید کہا کہ 'دنیا میں ایسا کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس کا اللہ نے شرعی طور پر حل نہ رکھا ہو، یہ لوگوں کم علمی کا نتیجہ ہے کہ وہ چھوٹے موٹے مسائل کو حل کرنے کے بجائے اپنی زندگی تمام کرلیتے ہیں۔