ETV Bharat / state

Minister Rahim Khan اوڈیشہ ٹرین حادثے کے پیش نظر بیدر میں وزرا کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب ملتوی - کابینہ کے وزراء ایشور کھنڈرے

بیدر میں ضلع کانگریس کی جانب سے کابینہ کے وزراء ایشور کھنڈرے اور رحیم خان کے اعزاز میں ہونے والے استقبالیہ پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اگلی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ اس موقعے پر دونوں وزرا نے اوڈیشہ میں ہوئے ریل حادثے میں ہلاک شدگان کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔

اڈیشہ ٹرین حادثے کے مدنظر بیدر میں وزرا کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب ملتوی

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 2:08 PM IST

اڈیشہ ٹرین حادثے کے مدنظر بیدر میں وزرا کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب ملتوی

بیدر: ریاست کرناٹک میں ضلع بیدر میں ضلع کانگریس کی جانب سے کابینہ کے وزراء ایشور کھنڈرے اور رحیم خان کے اعزاز ہونے والے استقبالیہ پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اگلی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ استقبالیہ تقریب کے ملتوی یونے کے بعد وزرا نے اوڈیشہ میں ہوئے ریل حادثے میں ہلاک شدگان کے لیے اظہار تعزیت کیا۔

ریاستی وزیر برائے منسپل ایڈمنسٹریشن و حج رحیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اڈیشہ میں پیش آئے بھیانک ٹرین حادثے سے ہمیں کافی دلی تکلیف پہنچی ہے۔ حکومت کرناٹک اس المناک ترین حادثہ میں جان گنوانے والے افراد کی موت پر تعزیت کرتی ہے۔ ہلاک شدگان کے اہل خانہ کہ دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کرناٹک اس حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے رشتہ داروں کی ہر ممکن تعاون کی کوشش کر رہی ہے۔ انہیں مدد پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ ریاستی وزیر اعلی کرناٹک ایک ٹیم تشکیل دے کر اس پورے حادثہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Balasore Train Accident سوشل میڈیا پر اوڈیشہ ٹرین حادثہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش، پولیس نے لیا سخت نوٹس

وزیر برائے جنگلات وہ ماحولیات ایشور کھنڈرے نے کہا کہ اڈیشہ ٹرین حادثے میں ہلاک شدگان کے لیے تعزیت پیش کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے۔ زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں اس طرح کا بھیانک حادثہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.