ETV Bharat / state

ارنب گوسوامی کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا احتتجاج - سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے ارنب گو سوامی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع کمشنر سے قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایس ڈی پی آئی کا  ارنب گوسوامی کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 7:07 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے ضلع کمشنریٹ کے سامنے ری پبلک نیوز چینل کے سربراہ ارنب گو سوامی کے خلاف احتجاج کیا ۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داران نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ رپبلک نیوز چینل کے سربراہ ارنب گو سوامی کے حال ہی میں منظر عام آنے والے واٹس اپ چیٹ سے سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ ارنب کی چیٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت قومی سلامتی سے متعلق امور کو کسی طرح سنبھال رہی ہے۔ اس سے یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ سرکاری نظام سے باہر کا کوئی شخص حکومت کے بڑے لوگوں سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات حاصل کر رہا تھا۔ ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت اس معاملے میں بہری اور گونگی ہو نے کا بہانہ کر رہی ہے ۔

ایس ڈی پی آئی کا ارنب گوسوامی کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ

ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی تک اس سنجیدہ معاملے میں کوئی ایکشن نہیں لیا ہے۔ اس واقعہ سے پتہ چلتا ہے کہ سنگھ پریوار کا جب الوطنی کا دعوی جھوٹا ہے بلکہ یہ ملک کے جمہوری اور سیکولر نظام کو نقصان پہنچانے کے لئے صرف ایک نقاب ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ کسی کے ٹی آر پی بڑھانے کے جنون کی وجہ سے ملک کی قومی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ ہے کہ ارنب اور ان کے تمام لوگوں کے خلاف سنجیدہ قدم اٹھایا جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.