ETV Bharat / state

Rally Against BJP In Bidar بیدر میں کانگریس کا بی جے پی کے خلاف احتجاج - ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں کانگریس

بیدر ضلع کانگریس کے حامیوں نے رشوت خوری معاملے میں بی جے پی ایم ایل اے ویروپکشپا کا نام سامنے آنے کے بعد ریاست میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ رشوت خوری میں ملوث رہنماوں کے خلاف اعلی سطحی جانچ اور وزیراعلی بسواراج بومئی کے استعفی کا مطالبہ کیا۔

بیدر میں کانگریس کا بی جے پی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 7:20 PM IST

بیدر میں کانگریس کا بی جے پی کے خلاف احتجاج

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں کانگریس پارٹی کی جانب سے بی جے پی رکن اسمبلی رشوت خوری معاملے میں شہر کے امبیڈکر سر کل سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہمناآباد رکن اسمبلی راج شیھکر پاٹل نے بی جے پی کی رشوت خوری اور 40% کمیشن والی سرکار کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی شروع سے ہی بی جے پی کی رشوت خوری پر سوال اٹھاتے آئی ہے لیکن آج عوام کے سامنے رشوت خوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ جب ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی کوئی بھی ایسا معاملہ پیش آتا تھا تو ہم نے اعلی سے اعلی سطح پر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ آج بی جے پی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اس رشوت خوری معاملے کو سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروائے اور سچ کیا ہے وہ ریاست کے عوام کے سامنے لائے۔

یہ بھی پڑھیں:Ex-Congress CM detained رشوت خوری معاملے کے خلاف احتجاج کرنے پر سدارامیا کو حراست میں لیا گیا

اس موقع پر بیدر سے کانگریس کے رکن اسمبلی رحیم خان، ساز کونسل بھیم راو پاٹل ، بیدر ضلع کانگریس صدر بسواراج ، کے علاوہ بلاک کانگریس صدور ، اراکین، بلدیہ کارکنان کی کثیر تعداد نے اس احتجاج میں شرکت کی۔ اس موقع پر بیدر کے ڈپٹی کمشنر کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ رشوت خوری معاملے کو سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.