ETV Bharat / state

ڈی کے شیوکمار کی تقریب حلف برداری کی اجازت سے انکار - کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر

شیوکمار 14 جون کو بغیر کسی بڑی تقریب کے اپنی پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر کی حیثیت سے چارج سنبھالیں گے، کیونکہ بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

Karnataka government denies permission for DK Shivakumar's swearing-in ceremony
کرناٹک حکومت نے ڈی کے شیوکمار کی تقریب حلف برداری کی اجازت سے انکار کیا
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 11:08 AM IST

کرناٹک حکومت نے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے والے ڈی کے شیوکمار کی تقریب حلف برداری کے لئے دوبارہ اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) نے ریاستی حکومت کی جانب سے اجازت سے انکار پر ایک بیان میں کہا ہے کہ 'اس واقعہ کی دوبارہ اجازت سے انکار کر کے بی جے پی حکومت انتقامی سیاست میں ملوث ہے'۔

شیوکمار نے وزیراعلی بی ایس یدیورپا کو خط لکھا۔ جس کے جواب میں یدیورپا نے پانچ جون کو کے پی سی سی کے سربراہ کی حیثیت سے چارج لینے کی اجازت کے لئے 14 جون کا دن مقرر کیا تھا۔

شیوکمار نے وزیراعلی کو لکھے اپنے خط میں درخواست کی کہ 'اگر اجازت دی جاتی ہے تو میں ایک خصوصی پروگرام میں ہمارے پارٹی آفس میں پارٹی کے تقریبا 150 سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں چارج سنبھالوں گا'۔

اسی ذیل میں 14 جون کو 'پرتھینہ دینا' (حلف برداری دن) کا انعقاد ریاست بھر کے 7،800 مقامات پر ہونا تھا۔ جس میں 10 لاکھ کانگریس کے 'کاریا کارتاوں' (کارکنان) کی شرکت متوقع تھی، لیکن ریاستی حکومت نے اس سے انکار کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.