ETV Bharat / state

Karnataka Minister Prabhu Chauhan اوراد حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 84 کروڑ کی منظوری - کرناٹک کے وزیر پربھو چوہان

ریاستی وزیر پربھو چوہان نے کہا ہے کہ اوراد (بی) ٹاؤن، کمل نگر اور 6 دیہاتوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے مرکزی حکومت کی امرت یوجنا کے تحت 84.82 کروڑ کے ایک پروجیکٹ کے لیے انتظامی منظوری مل گئی ہے۔بہت جلد ترقیاتی کاموں کو شروع کیا جائے گا۔karnataka Minister Prabhu Chauhan

اوراد حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 84 کروڑ کی منظوری

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 3:37 PM IST

بیدر:کرناٹک کے وزیر پربھو چوہان اپنے ایک پریس ریلیز میں ریاستی وزیر نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت اوراد(بی) ٹاؤن، کمل نگر اور 6 دیہاتوں کو کارنجہ ریزروائر سے پائپ لائن کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا۔ اس سے قبل اوراد(بی) حلقہ میں پینے کے پانی کا کافی مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد میں پینے کے پانی کی فراہمی پر زیادہ زور دے کر کام کر رہا ہوں۔ اوراد (بی) اسمبلی حلقہ کے بہت سے گاؤں پانی کی فراہمی کے لئے دریائے منجرا پر منحصر تھے۔

انہوں نے کہا کہ موسم گرم میں منجرا ندی کا پانی خشک ہو جاتا ہے۔اس کی وجہ سے ندی کے پانی پر انحصار کرنے والے دیہاتوں میں پانی کی قلت پیدا ہو جاتی ہے۔اس نئے پروجیکٹ کی وجہ سے اوراد (بی) ٹاؤن، کمال نگر اور 6 دیہاتوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔ وزیر نے کہاکہ حلقے کی عوام پینے کے پانی کے لئے جدوجہد نہ کریں۔ میں مسلسل کوشش کر رہا ہوں کہ لوگوں اور مویشیوں کے لئے پانی کا مسئلہ نہ ہو۔ میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی کئی اسکیموں کو عوام کے درمیان لا رہا ہوں۔ انہیں لاگو کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Science Exhibition اسریٰ ہائی اسکول کی جانب سے سائنس نمائش کا انعقاد

ریاستی وزیر نے کہا کہ 84.82 کروڑ کا پروجیکٹ، اوراد (بی) ٹاؤن، کمل نگر اور 6 گاؤں والوں کو پینے کے پانی کا مستقل حل مل جائے گا۔ اورادحلقہ کے لوگوں کی طرف سے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کا حلقہ کی ترقی کے مفاد میں میرے تمام مطالبات کا جواب دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور شہری ترقی کے وزیر بھارتی بسواراج کا شکریہ ادا کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.