ان 14 اراکین اسمبلی کو اس وقت کے اسپیکر کے آر رمیش کمار نے نااہل قرار دے دیا تھا۔
کانگریس کے 13 اور جنتا دل (ایس) کے تین اراکین اسمبلی نے اپنی پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی اعتماد کے ووٹنگ کے دوران اس وقت کے وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی کو اپنی حکومت گنوانی پڑی۔
اس وقت کے اسپیکر نے کافی لمبے عرصے کے بعد پہلے تین اور بعد میں باقی سبھی اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔