ETV Bharat / state

Karnataka Man Commits Suicide: بیوی عاشق کے ساتھ فرار، شوہر نے تین بچوں کو زہر کھلایا اور خودکشی کی

کرناٹک میں ایک شخص نے بیوی کے عاشق کے ساتھ فرار ہونے سے ناراض ہوکر اپنے تین بچوں کے ساتھ مبینہ طور پر زہر کھا کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق اس شخص کی اسپتال لے جاتے وقت موت ہوگئی جب کہ اس کے تین بچوں کی بنگلورو کے ایک اسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔ Karnataka Man Commits Suicide

Karnataka Man Commits Suicide by poisoning his three children after his wife elopes with lover
بیوی عاشق کے ساتھ فرار، شوہر نے اپنے تین بچوں کے ساتھ خودکشی کی
author img

By

Published : Aug 19, 2022, 5:02 PM IST

Updated : Aug 19, 2022, 6:18 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے تماکورو ضلع میں ایک شخص نے بیوی کے عاشق کے ساتھ فرار ہونے کی وجہ سے اپنے تین بچوں کے ساتھ مبینہ طور پر زہر کھا کر اقدام خودکشی کیا۔ اگرچہ اسکی موت واقع ہوئی تاہم تینوں بچے ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں جہاں انکی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

یہ واقعہ تماکورو ضلع کے پی ایچ سی کالونی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اس شخص کی شناخت سمیع اللہ کے طور پر ہوئی ہے اور وہ زہر پینے کے بعد دم توڑ گیا، جب کہ اس کے تین بچوں کی بنگلورو کے ایک اسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔Karnataka Man Commits Suicide

پولیس کے مطابق سمیع اللہ کی اہلیہ ساحرہ بانو شوہر اور والدین کو بتائے بغیر کچھ وقت پہلے اپنے عاشق کے ساتھ سعودی عرب فرار ہوگئی جہاں وہ کسی نجی ادارے میں ملازمہ کے طور پر کام کرنے لگی۔ پولیس نے بتایا کہ ساحرہ نے سعودی عرب میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مختلف مقامات پر تفریح ​​کے دوران اپنے شوہر کو مبینہ طور ویڈیو کال بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Girl Committed Suicide in Vadodara: محبت میں ناکامی پر لڑکی نے خودکشی کرلی

Sikh Woman in New York Ends Life: بھارتی سکھ خاتون کی امریکہ میں خودکشی، ویڈیو میں شوہر پر لگائئے سنگین الزامات

پولیس نے بتایا کہ ساحرہ نے اپنے شوہر کو عاشق کے ساتھ ہونے کی مبینہ ویڈیو کے ذریعے طعنہ بھی دیا جبکہ اس کے شوہر نے اسے واپس آنے کیلئے منت سماجت کی لیکن وہ گھر واپس نہیں آئی۔ جس کے بعد سمیع اللہ نے اپنے تین بچوں کو بتایا تھا کہ ان کی ماں کبھی واپس نہیں آئے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ بیوی کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر سمیع اللہ نے اپنے کنبے کے خاتمے کا منصوبہ بنایا چنانچہ اس نے نہ صرف خود زہر کھایا بلکہ اپنے تینوں بچوں کو بھی زہر دے دیا۔ سمیع اللہ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Aug 19, 2022, 6:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.