ETV Bharat / state

کورونا وائرس: یادگیر میں دوبارہ لاک ڈاؤن - covid 19 cases

یہ لاک ڈاؤن 15 جولائی کی رات 8 بجے سے 22 جولائی کی صبح پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

کورونا وائرس: یادگیر میں لاک ڈاؤن
کورونا وائرس: یادگیر میں لاک ڈاؤن
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 10:55 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں تیزی سے بڑھ ر ہے کورونا متاثرین کے معاملات پرروک لگانے کی کوشش کے تحت ضلعی انتظامیہ نے ضلع یادگیر میں 15 جولائی تا 22 جولائی تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ لاک ڈاؤن 15 جولائی کی رات 8 بجے سے 22 جولائی کی صبح پانچ بجے تک رہے گا۔

ضلع انتظامیہ کے احکامات کے مطابق، کسی بھی کسم کا اجلاس کرنا، جاترا یا سماویش یا کوئی اور تقریب پر مکمل پابندی رہے گی۔

ضلع میں کرانا، ترکاری، دودھ، پھل، پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں دوپہر ایک بجے تک کھلی رہیں گی۔

اس کے علاوہ زراعت اور باغبانی سے متعلق تمام سرگرمیاں کھاد بیج کی تقسیم کا موقع دیا ہے۔

عوامی مقامات پر عبادت گاہ جیسے کہ منادر اور مساجد میں کسی بھی قسم کی کوئی اجازت نہیں رہے گی موٹر گاڑیوں، کار، موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ کو اجازت نہیں رہے گی۔

صرف ہنگامی صورتحال کے لیے اجازت دی جائے گی اس کے علاوہ تمام مال بردار گاڑیوں کی اجازت رہے گی۔

پٹرول پمپس صبح آٹھ بجے تا دوپہر دو بجے کے درمیان کارکرد رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.