ETV Bharat / state

کرناٹک قانون سازکونسل کی سات سیٹوں پرووٹنگ 29 جون کو

کرناٹک قانون سازکونسل کی سات سیٹوں پر دوسالہ انتخابات 29 جون کو ہوں گے۔

کرناٹک قانون سازکونسل
کرناٹک قانون سازکونسل
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:56 PM IST

انتخابی کمیشن کی جانب سے منگل کو یہاں جاری ریلیز کے مطابق ان انتخابات کے لئے نوٹیفیکیشن 11 جون کو جاری کئے جائیں گے، جبکہ نامزدگی کی آخری تاریخ 18 جون کو ہوگی اور نامزدگی کے کاغذات کی جانچ 19 جون کو ہوگی۔

نام واپس لینے کی آخری تاریخ 22 جون ہوگی اور ووٹنگ 29 جون کو صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک کرائے جائیں گے۔

ریلیز کے مطابق 30 جون کو کرناٹک قانون ساز کونسل کے سات اراکین کی میعادکار ختم ہورہی ہے، جسے دیکھتے ہوئے یہ دوسالہ انتخابات کرائے جارہے ہیں۔

ان سیٹوں پر جن اراکین کی میعادکار ختم ہورہی ہے وہ نصیر احمد، جے اماں، ایم سی وینوگوپال، این ایس بوس راجو، ٹی ایس شرون، ڈی یو ملک ارجن اور ایچ ایس کھنہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.