ETV Bharat / state

کورونا وائرس: لاش کے ساتھ غیر انسانی سلوک

ریاست کرناٹک کے دیون گری میں کورونا وائرس سے ہلاک خاتون کی آخری رسومات کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں لاش کو ایک جے سی بی مشین کے ذریعے لے جایا جا رہا ہے۔

لاش کے ساتھ غیر انسانی سلوک
لاش کے ساتھ غیر انسانی سلوک
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 2:05 PM IST

کرناٹک میں کورونا سے ہلاک خاتون کی آخری رسومات کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں لاش کو جے سی بی مشین پر رکھ کر لے جایا جا رہا ہے۔

لاش کے ساتھ غیر انسانی سلوک

خاتون کی کورونا وائرس کی وجہ سے شموگا کے میگن ہسپتال میں موت ہوئی تھی جس کے بعد آخری رسومات کے جے سی بی کے ذریعہ دیون گری میں انجام دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک شدہ خاتون کو سانس لینے میں دقت کے بعد 14 جون کو شموگا کے میگن ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور 17 جون کو ان کی موت ہوگئی جس کے بعد ان کی لاش کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی خبریں اور ویڈیوز سامنے آئیں۔

خاتون کی لاش جے سی بی میں رکھ کر لائی گئی تھی اور آخری رسومات ادا کی گئی۔

اس بابت ضلعی کلکٹر مہنتش آر بیلگی نے کہا کہ 'میں نے جے سی بی کے ذریعہ آخری رسومات کی ویڈیوز دیکھی اور اس کی چھان بین کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو دہرایا نہیں جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.