ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں وزیر اعلیٰ یڈیورپا اور وزیر موروگیش نیرانی کے خلاف دائر کئے گئے کریمنل کیس کے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ نے لوکایکت کو ٹرائل چلانے کی ہدایات جاری کئے ہیں۔ جس کے بعد یڈیورپا نے اس آرڈر پر روک لگانے کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
اسی دوران کیس دائر کرنے والے مقامی تاجر عالم پاشاہ نے آج ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ پاشاہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کیسز کے چلتے انہیں وزیر موروگیش نیرانی کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ہراساں کیا جارہا ہے۔
عالم پاشا نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو بھی مکتوب لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ یڈیورپا اور وزیر موروگیش نیرانی کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کے دوران امیر کی دولت میں 35 فیصد اضافہ: رپورٹ
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی مانگ پوری نہیں کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں وہ بھوک ہڑتال کریں گے۔